عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستیں مسترد

ہماری ویب  |  Jun 24, 2025

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی اس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر گذشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں جن میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More