کراچی میں آج تاجر اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز کی جانب سے کامیاب ہڑتال, مطالبات نہ مانے تو ہر ہفتے ہڑتال کرینگے، تاجر

ہماری ویب  |  Jul 19, 2025

کراچی چیمبر کی درخواست پر کراچی میں کاروباری سرگرمیاں معطل ، سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں بھی کاروبار بند ، شہرقائد میں تاجر رہنماووں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز آج بند رہے ، تاجر رہنماووں کا کہنا تھا کہ ہم سے حکومت کی جانب سے رابطہ کیا جارہا ہے تاہم ہم زبانی وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ،جب تک تحریری طور پر مطالبات نہیں مانے جائینگے ، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تاجر رہنماووں کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو بھی دراخوست دی ہے، آج پورے ملک میں ہڑتال کی گئی ہے ، اس میں ٹرانسپورٹرز سمیت شہر کی تمام مارکیٹ کے نمائندے موجود ہیں چھوٹے تاجروں کی نمائندے اور ایکسپورٹرز بھی موجود ہیں ،آج پورے ملک میں پر امن ہڑتال کی گئی ہے ۔

تاجر رہنماووں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا تو مزید ہڑتال کریں گے بڑے کاروبار ی حضرات بھی صنعتکاری اس ملک میں نہیں کریں گے بلکہ دبئی جائیں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More