کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری، بارش متوقع

ہماری ویب  |  Jul 19, 2025

کراچی میں آج بادل برسیں گے ، شہر میں آج سے مون سون کا تیسرا اسپیل انٹری لے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب آج دوپہر یا شام میں گہرے بادل بن سکتے ہیں ، جس سے شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل درمیانی شدت کی بارش کا ایک اچھا اسپیل برس سکتا ہے جبکہ ایک اور مون سون سسٹم جولائی کے آخر میں سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More