کسی کی طلاق سے میرا کیا تعلق۔۔ عماد وسیم اور ثانیہ کی علیحدگی کا معاملہ ! نائلہ راجہ نے سچائی اگل ڈالی

ہماری ویب  |  Jul 21, 2025

"ہیلو! میں عام طور پر افواہوں یا قیاس آرائیوں پر ردعمل نہیں دیتی، مگر اب معاملہ حد سے گزر چکا ہے۔ سب سے پہلے تو واضح کر دوں کہ جس اسٹوری کا ذکر ہو رہا ہے، وہ میں نے خود اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس میں کچھ بھی خفیہ یا چوری چھپے نہیں تھا۔ آخر ایک سادہ سی اسٹوری کسی کی طلاق کی وجہ کیسے بن سکتی ہے؟ جس ویڈیو کی بات ہو رہی ہے، وہ ایک عینک کی دکان کے باہر لی گئی، اسی دن، اسی لمحے، جہاں اور بھی لوگ ہمارے ساتھ تھے، مگر ویڈیو بنانے والے نے بس ایک زاویہ پکڑا اور باقی سب کو کاٹ دیا۔"

پاکستانی کرکٹ کے آل راؤنڈر عماد وسیم میدان سے ہٹ کر ایک نئے محاذ پر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے ذاتی تعلقات کی نوعیت پر سوالات اٹھنے لگے، جب ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں شوہر کا کوئی ذکر نہیں تھا، صرف نومولود بیٹے "زایان" کے لیے دعائیہ کلمات تھے۔

یہی وہ لمحہ تھا جس نے سوشل میڈیا کو ایک نئی بحث کا میدان بنا دیا۔ مداحوں نے نوٹ کیا کہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام سے نہ صرف عماد کے ساتھ تصویریں ہٹا دی ہیں بلکہ بائیو سے "عماد وسیم کی اہلیہ" کا ذکر بھی غائب کر دیا ہے۔ اب وہ صرف "عنایہ عماد اور ریان عماد کی ماما" کہلاتی ہیں۔

ادھر ایک ویڈیو نے مزید چنگاری بھڑکائی، جس میں عماد کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا۔ اگرچہ چہرہ واضح نہیں، مگر سوشل میڈیا نے یہ خاتون "نائلہ راجہ" قرار دے دی۔ جب معاملہ بڑھا، تو نائلہ راجہ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے تفصیلی پوسٹ کی اور سوال کرنے والوں پر پھٹ پڑیں۔

نائلہ راجہ کا کہنا تھا کہ"میں سمجھتی ہوں کہ عوامی شخصیت ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن آخر میں بھی ایک عورت ہوں۔ براہِ مہربانی جھوٹی کہانیاں گھڑنا بند کریں اور مجھے ایسے معاملات میں گھسیٹنا چھوڑ دیں جن سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ میرے بھائی کو غیرت کے نام پر عجیب و غریب پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں: 'اسے قابو کرو!'، 'تمہاری غیرت کہاں ہے؟ میں حیران ہوں کہ عزت ہمیشہ عورت سے کیوں جوڑی جاتی ہے؟ کیا میرا اپنا کوئی وقار نہیں؟ ہم پھر حیران ہوتے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل کیوں ہوتے ہیں!"

انفلوئنسر نائلہ نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔ اُن کے مطابق وہ خود کفیل، خوددار اور محنت سے مقام بنانے والی عورت ہیں اور کسی کی ازدواجی زندگی کا بوجھ اپنے سر لینے کو تیار نہیں۔

ثانیہ کی خاموشی اور نائلہ کی وضاحت کے بیچ، عماد وسیم بدستور خاموش ہیں۔ نہ کسی پوسٹ، نہ کوئی ردعمل، جبکہ ان کے انسٹاگرام پر اب بھی بیوی کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کر رہے ہیں، لیکن جذبات کی وہ قربت نظر نہیں آتی جو پہلے کبھی تھی۔

ماضی کی فائلیں بھی کھلنے لگیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ عماد کا نام کسی خاتون کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔ چند برس پہلے ان کا ایک افغان لڑکی سے مبینہ تعلق بھی خبروں کی زینت بن چکا ہے، اور ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More