کھوکھراپار کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں تالا کیسے پہنچا ؟

ہماری ویب  |  Aug 04, 2025

سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز اس وقت ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے جب درد سے تڑپتی خاتون کو اسپتال لایاگیا۔

ڈاکٹرز نے جب الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کیے تو پتہ چلا کہ کھوکھرا پار سے لائی گئی 23 سالہ مریضہ کے پیٹ میں پیتل کا تالا ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں نے لیپرواسکوپی سرجری کے ذریعے سے پیٹ سے تالا نکال کر اس کی زندگی بچالی۔

واضح رہے کہ لیپرواسکوپی سرجری عام آپریشن کے مقابلے میں کم پیچیدہ اور آسان علاج ہے جس میں مریض کو تکلیف بھی کم ہوتی ہےاور ریکوری کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔

لواحقین سے جب استفسار کیا گیا کہ مریضہ کے پیٹ میں تالا کیسے پہنچا ؟ تو انہوں انکشاف کیا کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے اور شاید یہ تالا اس نے کسی خاص نفسیاتی کیفیت کی وجہ سے نگل لیا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More