افغانستان سے دراندازی کی کوشش، سکیورٹی فورسز نے 33 شدت پسند ہلاک کر دیے

اردو نیوز  |  Aug 08, 2025

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سات اور آٹھ اگست کی درمیانی رات کو انڈیا کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ نے افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کی جو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی نظروں میں آ گئے۔‘

’سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اور ایک مربوط آپریشن کے نتیجے میں انڈیا کے حمایت یافتہ 33 خوارجی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔‘

بیان کے مطابق علاقے میں دوسرے ’خوارجیوں‘ کی موجودگی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More