سی ڈی اے کا آپریشن، راول ڈیم کے قریب مدنی مسجد مسمار

ہماری ویب  |  Aug 10, 2025

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے اسلام آباد نے گزشتہ رات غیر قانونی مساجد کو گرانے کا آپریشن شروع کرتے ہوئے پہلی مسجد مدنی گرا دی۔

راول ڈیم کے قریب مری روڈ پر واقع یہ مسجد ان سو سے زائد مساجد میں سے ایک تھی جنہیں گرانے کے نوٹس گزشتہ دنوں جاری کیے گئے تھے۔

اس سے قبل بھی بارہا اس طرح کے آپریشن شروع کیے گئے تاہم ہر بار ایک آدھ مسجد کے انہدام کے بعد امن و امان کے خطرے کے پیش نظر یہ آپریشن روک دیے جاتے تھے۔ ان میں سے بعض مساجد تو آبادی سے دور ہیں جہاں نمازی نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم مذکورہ فہرست میں شامل بعض مساجد قدیم زمانے سے ہیں اور آبادی کے بیچ میں ہونے کے سبب باقاعدہ آباد ہیں۔

منہدم مسجد پر پولیس موجود ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو قابو کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More