Getty Imagesبعض افراد کا منھ سوتے وقت کُھلا رہتا ہے
لوگوں کو سونے کی مختلف عادات ہو سکتی ہیں۔ کچھ لوگ اپنے سر کے نیچے موٹا تکیہ رکھ کر سوتے ہیں جبکہ کچھ کو پتلے تکیے کی عادت ہوتی ہے۔
موسم کیسا بھی ہو، کچھ لوگ ہمیشہ کمبل یا چادر اوڑھے بغیر سو نہیں سکتے۔ لیکن ایک بار جب آپ سو جاتے ہیں تو آپ کو اپنے متعلق بہت سی چیزوں کا علم نہیں ہوتا۔
ان ہی عادتوں میں سے ایک منہ کھول کر سونا بھی ہے۔ تو کیا سوتے وقت آپ کا منہ بھی کُھلا رہتا ہے؟ کیا آپ کو کسی نے بتایا ہے کہ سوتے وقت آپ کا منہ کھلا رہتا ہے؟
اگر ایسا ہے تو اس کہانی میں ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ سوتے وقت منہ کھلا رکھنے سے کیا مراد ہے؟
کیا یہ صحت کے خطرات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے؟
نیند کے دوران منہ کھولناGetty Imagesعام طور پر بہت سے بچوں کا سوتے وقت منہ کھلا رہتا ہے اور اس کے پیچھے ایک خاص وجہ ہوتی ہے
کئی بار جب لوگ سخت یا بھاری کام کرتے ہیں تو انھیں زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور آکسیجن کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے وہ ناک کے ساتھ ساتھ منھ سے بھی سانس لیتے ہیں۔
کئی بار دوڑ میں شریک افراد یا فٹ بال جیسا سخت کھیل کھیلنے والے افراد بھی منہ سے زور زور سے سانس لیتے اور ہانپتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
لیکن جب ہم میں سے بیشتر افراد سوتے ہیں تو فطری طور پر ہماری آنکھوں کے ساتھ ساتھ ہمارا منہ بھی بند ہو جاتا ہے۔
ہم سوتے وقت اپنی ناک سے سانس لیتے ہیں اور چونکہ ہم آرام کی حالت میں ہوتے ہیں اس لیے ہمیں تیز سانس لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
لیکن سوتے وقت بہت سے لوگوں کے منہ کھلے رہتے ہیں۔ دراصل، وہ اس دوران اپنے منہ سے سانس لے رہے ہوتے ہیں۔
آپ کی ناک کا میل آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتاہے اور یہ بیماریوں سے لڑنے میں کیسے مددگار ثابت ہوتا ہے؟’روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ جائیں‘: صدیوں پرانا یہ دعویٰ کتنا درست ہےسبز چائے کے پتوں سے بننے والا مشروب ’ماچا‘ جسےچکھنے کے لیے نوجوان قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں
اس کی وجہ جاننے کے لیے ہم نے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ پلمونری کے ڈاکٹر وجے ہڈا سے بات کی ہے۔
ڈاکٹر وجے ہڈا کے بقول ’چند افراد کے لیے منہ کھول کر سونا عام بات ہے۔ بہت سے لوگ اس طرح سوتے ہیں۔ محض منہ کھول کر سونا کسی بیماری کی علامت نہیں ہے۔'
وہ کہتے ہیں کہ ناک میں کوئی مسئلہ ہو یا ناک بند ہو تو لوگ سانس لینے کے لیے منہ کا استعمال کرتے ہیں۔
ناک بند ہونے کی ایک عام وجہ شدید زکام ہے۔ بعض اوقات ٹانسلز بڑھنے کی وجہ سے ناک بند ہو جاتی ہے اور ایسا بچوں میں زیادہ عام ہے جس کے باعث انھیں سوتے وقت منھ سے سانس لینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
بچوں میں بڑے اڈینائڈز، یا ٹانسلز ہوتے ہیں، جو ان کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے ان کی ناک میں ہلکی سی رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی لیے بہت سے بچے منہ کھول کر سوتے ہیں۔
جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، ٹانسلز چھوٹے ہوتے جاتے ہیں اور یہ عادت آہستہ آہستہ جاتی رہتی ہے۔
احتیاط کب ضروری ہے؟Getty Imagesہم نیند کے دوران آرام دہ حالت میں ہوتے ہیں، اس لیے عام طور پر منہ سے سانس لینے کی ضرورت نہیں ہوتی
سوتے وقت منہ کھلا رہنے کی وجہ سیپٹم کارٹلیج بھی ہو سکتی ہے۔
ناک کے سیپٹم کا ایک اہم حصہ سیپٹم کارٹلیج ہے، جسے ناک کی سیپٹم کارٹلیج بھی کہا جاتا ہے۔ ناک کا سیپٹم ناک کی کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔
ڈاکٹر وجے ہڈا کہتے ہیں کہ ’سیپٹم کارٹلیج قدرتی طور پر تھوڑا ٹیڑھا ہوتا ہے، یہ مکمل طور پر سیدھا نہیں ہوتا۔ لیکن اگر یہ زیادہ ٹیڑھا ہو جائے تو یہ ناک کا ایک حصہ بند کر دیتا ہے۔ اور اس کی وجہ سے بھی لوگ سوتے وقت منہ سے سانس لینے لگتے ہیں۔‘
اُن کے بقول اگر یہ مسئلہ شدید ہو جائے تو اسے سرجریکے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
لیکن اگر کوئی شخص سوتے وقت اپنا منہ کھلا رکھتا ہے اور اس کی سانس لینے سے تیز آواز آتی ہے یا وہ خراٹے لیتا ہے تو ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا مناسب ہے۔
طبی مشورہ کب لینا ہے؟
دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں پلمونری، کریٹیکل کیئر اور نیند کی ادویات کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر روہت کمار کہتے ہیں کہ ’منہ سے سانس لینے سے منہ میں خشکی ہو سکتی ہے اور اس سے منہ کی صفائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔‘
ڈاکٹروں کے مطابق اگر کوئی شخص منہ کھول کر سوتا ہے یا منہ سے سانس لیتا ہے اور اس دوران خراٹوں کی آواز آتی ہے تو یہ کسی اور مسئلے کی علامت ہو سکتی ہے۔
ایسی صورتحال میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اس کی وجہ معلوم کر سکے۔
ڈاکٹر روہت کمار کا کہنا ہے کہ ’اگر کسی کو کھانسی، بلغم یا کوئی اور مسئلہ نہیں ہے اور پھر بھی وہ منہ کھول کر سوتا ہے، تو ایسے افراد کو ڈاکٹرز سے رُجوع کرنا چاہیے تاکہ وجوہات کو جانا جا سکے۔‘
آپ کی ناک کا میل آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتاہے اور یہ بیماریوں سے لڑنے میں کیسے مددگار ثابت ہوتا ہے؟سوشل میڈیا پر میگنیشیم کے چرچے، یہ انسانی جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟وہ پانچ صحت افزا پھل جن میں حیران کن حد تک پروٹین ہوتی ہےوہ نئے شواہد جو ’کزن کے درمیان شادیوں‘ پر پابندی کے مطالبے کی وجہ بن رہے ہیںمسالے سے پکائے گئے آم صحت کے لیے کیوں نقصان دہ ہو سکتے ہیں؟