اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی کاروبار میں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کیا۔
دن 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 720.94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 156105.44 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ مجموعی طور پر 584308679 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 19.26 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 281.53 پوائنٹ اضافے کے بعد 47748.52 پوائنٹس تک جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1814.26 پوائنٹ کے اضافے سے 229459 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.32 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ بینک آف پنجاب، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اور میڈیا ٹائمز لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔