حزب اللہ کے اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے بعد تہران اور بیروت میں دھماکے

بی بی سی اردو  |  Mar 02, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 'تمام اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔' جبکہ انھیں مزید امریکی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ہےفرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس میں اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف دفاعی کارروائی بھی کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ کے فوجی اڈوں کو دفاعی کارروائی کے لیے استعمال کرسکتا ہےایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران نے مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں پر تاریخ کی سب سے 'تباہ کن' فوجی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہےاسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں

حزب اللہ کے اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے بعد تہران اور بیروت میں دھماکے

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More