Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ رشید نے پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون تھیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان جمعے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کیا۔
عالیہ رشید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پیارے دوستو، میں نے بطور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔‘
عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
انہیں گزشتہ برس اکتوبر میں پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
 

سکرین شاٹ

عالیہ رشید پچھلی تین دہائیوں سے بطور سپورٹس جرنلسٹ کام کر رہی ہیں۔
وہ پاکستانی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر کئی برسوں سے کرکٹ تجزیہ کار کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔

شیئر: