بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امجد ایڈووکیٹ، جمیل احمد، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ایوب شاہ، شہزاد آغا اور کلثوم مہدی نے ملاقات کی۔

چیئرمین کو پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداروں نے سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انھوں نے گلگت بلتستان کے سیاسی مسائل کا معاملہ وفاقی حکومت میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔