وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدان کی ملاقات ، پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اپنی حمایت کااعادہ

Federal Finance Minister Muhammad Aurangzeb

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اپنی حمایت کااعادہ کیاہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدان سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔

یہ ملاقات آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے موقع پرہوئی۔ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیاگیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ظاہرکیا۔ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ظاہرکی۔