نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارروائی، 54 کلو منشیات برآمد ، دو ملزمان گرفتار

Drugs

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 کلو منشیات برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران موٹروے بھیرا کے قریب 54 کلو منشیات برآمد کی گئی، منشیات میں 24 کلو افیون اور 30 کلو چرس شامل ہیں۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد منشیات بمہ ملزمان اے این ایف کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔