جمعیت علماء اسلام نے سینٹ میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا تقرر کردیا

Jamiat Ulema Islam

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):جمعیت علماء اسلام نے سینٹ میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا تقرر کردیا جس کے مطابق جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عطاء الرحمن پارلیمانی لیڈر جبکہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر کامران مرتضیٰ ہونگے۔

منگل کو پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی مشاورت سے مولانا عبدالغفورحیدری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے تقرریوں سے متعلق چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کردیا۔