نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےگم شدہ سونے کی انگوٹھیاں تلاش کر کے مالکان کے حوالے کر دیں

Motorway Police
Motorway Police

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تین لاکھ روپے مالیت کی گم شدہ سونے کی انگوٹھیاں تلاش کر کے مالکان کے حوالے کر دیں۔ ترجمان موٹروے پولیس اسلام آباد سے لاہور کی جانب ذاتی کار میں سفر کرتے ہوئے ایک فیملی بھیرہ کے قریب رکی،

جہاں ان کی پیش قیمت 3 انگوٹھیاں گر گئی، دوران سفر یاد آنے پر اس فیملی نے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی۔موٹروے پولیس کی جانب سے مطلوبہ معلومات حاصل کر کے انگو ٹھیاں تلاش کر نے کے بعد مالکان تک پہنچا دی گئی ہیں۔