وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے

Ministry of Religious Affairs said
Ministry of Religious Affairs said

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سمندر پار مقیم عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حج افسر کے ساتھ رابطے میں رہیں اور’’ پاک حج ایپ ‘‘ پر اپنی حج پروازکا شیڈول چیک کر لیں ،پرواز سے دس روز قبل یا اپنے متعلقہ حج افسر کی ہدایات کے مطابق وہ پاکستان پہنچیں اور اپنے پاسپورٹ جمع کروائیں ۔

انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ سفر حج سے قبل وہ اپنے متعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ رکھیں ، وہاں سے لازمی تربیت ، پیکج میں شامل سفری بیگ اور سکارف وغیرہ حاصل کریں اور ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ اپنی ادویات کی پیکنگ بھی کروا لیں ۔ وزارت مذہبی امور نے بیرون ملک مقیم سرکاری سکیم کے حج عازمین کے لیے کراچی اور کوئٹہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد حسین کٹپر ، پشاور، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفی ٰ، اسلام آباد اور رحیم یار خان کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہادر حسین جبکہ لاہور اور سکھر کے لیے حافظ ماجد علی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔