سعودی عرب ،ڈیجیٹل اخبار کے لائسنس کے لیے ضابطہ جاری،مستقل ایڈریس بنیادی شرط قرار

Ministry of Information of Saudi Arabia
Ministry of Information of Saudi Arabia

ریاض ۔19اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت اطلاعات نے ’ڈیجیٹل اخبار‘ کے لیے لائسنس کے ضوابط جاری کردیے، صحافتی خدمات کے لیے مستقل ایڈریس ہونا بنیادی شرط قرار دے دیا۔

سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن اخبار کے لیے لائسنس کے حوالےسے وزارت اطلاعات کے جاری نکات میں کہا گیا ہے کہ اخبار کا ایڈیٹر انچیف سعودی شہری ہو،اس کی عمر 18 برس سے کم نہ ہو، تعلیمی قابلیت ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی اور صحافتی امور کا تجربہ رکھتا ہو۔

واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے میڈیا ہائوسز کے لیے لازمی ہے کہ وہ وزارت میں اندراج کرائیں۔ آن لائن اخبار کے لائسنس کے لیے وزارت نے ویب سائٹ پر سہولت فراہم کی ہے ۔