صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت

President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

جمعےکو ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑے جانی نقصان سے بچالیا۔ صدر نے کہا کہ پوری قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔