مانسہرہ پولیس کی کارروائی ،مطلوب منشیات فروش ، اغوا کے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم گرفتار

Suspects arrested
Suspects arrested

مانسہرہ ۔ 19 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش اور اغوا کے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ اوگی کی پولیس نے منشیات فروش فیصل کو گرفتار کر کے 2 کلو 823 گرام چرس اور 514 گرام آئس برآمد کر لی۔

ملزم پولیس کو منشیات کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ دریں اثنا پولیس نے اغواکے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم عبدالولی خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف گزشتہ سال اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔