شام،داعش کے حملوں میں حکومت کے حامی 28فوجی شہید

ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

دمشق۔19اپریل (اے پی پی):شام کے 2علاقوں میں داعش کے عسکریت پسندوں کے حملوں میں شامی حکومت کے حامی 28فوجی شہید ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز داعش کے عسکریت پسندوں نے مشرقی صوبہ حمص میں فوجی بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حکومت کے حامی 22فوجی شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں داعش نے البو کمال شہر کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں6شامی فوجی شہید ہو گئے۔ سرکاری میڈیا نے ابھی تک ان حملوں بارے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔