چین میں بحری جہاز پل سے ٹکرا گیا، 4 افراد لاپتہ

چین

بیجنگ۔23اپریل (اے پی پی):چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے فوشان شہر میں بحری جہاز پل سے ٹکرا گیا جس کے باعث 4 افراد لاپتہ ہو گئے۔

شنہوا نے فوشان شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو اس وقت پیش آیا جب بحری جہاز جیوجیانگ پل کےایک حصے سے ٹکرا نے کے بعد ڈوب گیا ،حادثے میں 7 افراد اکو بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد لاپتہ ہو گئے۔ بحری جہاز میں عملے کے 11 ارکان سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش اور حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔