سیالکوٹ میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات24 اپریل سے شروع ہو گا

سیالکوٹ۔ 23 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات24 اپریل سے شروع ہو گا ،جو 30اپریل تک جاری رہے گا۔ اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ریحان اظہر نے کہا ہے کہ 2سال تک کے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جو بچوں کو 12 مہلک بیماریوں پولیو،کالا یرقان،کالی کھانسی،گردن تھوڑ بخار،تشنج،خناق،نمونیہ،تپ دق ،اسہال،خسرہ اور روبیلا سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں تاکہ وہ ان موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نےکہا بچوں کو صحت مند مستقبل دینا ریاست کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کیونکہ صحت مند بچے صحت مند مستقبل کی ضمانت ہیں۔