اقبال مارکیٹ پولیس کی کارروائی، اکو گینگ کے 3کارندے گرفتار،اسلحہ،موبائل فونزاور موٹرسائیکل برآمد

Suspects arrested
Suspects arrested

کراچی۔ 23 اپریل (اے پی پی):اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث اکو گینگ کے 3کارندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3 پسٹلز بمعہ ایمونیشن،4 موبائل فونزاورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاقب عرف اکو(گینگ لیڈر)،شامیر عرف شامی اورسلمان شامل ہیں۔

گرفتارملزمان نے دورانِ تفتیش ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے فرار ساتھیوں کے نام رضوان اور امتیاز بتائے ہیں۔گرفتارملزمان اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں زیادہ وارداتیں کرتے تھے اور اورنگی ٹائون نمبر۔ 4قبرستان میں ملتے اور یہیں سے واردات کیلئے روانہ ہوتے تھے۔پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔