سرینگر،ہائیکورٹ نے دو افرادپر لاگو کالا قانو پی ایس اے قرار دیدیا، رہائی کا حکم

سرینگر۔25اپریل (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پررہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم اے چودھری نے ساحل فاروق میر اور فرید احمد چوہان پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالدم قرار دیدیا۔عدالت نے دونوں کے کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہونے کی صورت میں ان کی فوری رہائی کا حکم سنایا۔