اب ڈرائیورز کی مشکل ہوجائے گی آسان۔۔ بغیر ہوا والے گاڑی کے ٹائر کس سال میں لانچ ہونے والے ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

معروف ملٹی نیشنل کمپنی مشیلین کی جنرل موٹرز کے ساتھ شراکت داری ہوئی ہے جس کے بعد اب سڑکوں پر بغیر ہوا والے ٹائر لانے کی منصوبہ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔ائیر لیس ٹائرز لانےسے ممکنہ طور پر سالانہ 200 ملین پنکچر گاڑی کے پہیوں کو سکریپ کے ڈھیر سے بچایا جاسکے گا۔ دونوں کمپنیوں کا مقصد ایک ایسا انوکھا پنکچر پروف ٹائر سسٹم تیار کرنا ہے ، جو فلیٹ ٹائرز کے خراب ڈھیر کو ماحولیاتی آلودی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بغیر ہوا والے ٹائرز کا استعمال سال 2024 تک کیا جائے گا۔

جدید لچکدار ٹائر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہر طرح سے محفوظ رہیں گے اور نہ ہی ان کے کٹنے اور پھٹنے کا ڈر ہوگا۔ ڈرائیورز حضرات بنا کسی پریشانی کے اپنی گاڑی کسی بھی خستہ حال سڑک پر ان پہیوں کے ساتھ جاسکیں گے۔

ان ٹائروں کا اندرونی اسٹرکچر دیکھیں تو یہ ایک خاص مواد سے تیار کیا گیا ہے جو گاڑی کے وزن کو سہارا دینے کے لئے کمپریسڈ ہوا کی ضرورت کو دور کرتا ہے۔

ان پہیوں کو پروٹو ٹائپ نام دیا گیا ہے اور یہ پہیے ایک جامع ربڑ اور مضبوط ترین گوند کے فائبر گلاس سے بنائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More