پاکستان میں مزید 3991 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Apr 13, 2021

پاکستان میں آج  مزید 3991 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 726801 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 3991 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 348، اسلام آباد میں 680،  پنجاب میں 2111 ، خیبرپختونخوا میں 680، بلوچستان میں 76 جبکہ آزاد کشمیر میں 93 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 269473 ، بلوچستان میں 20397 ، خیبرپختونخوا میں 100275 ،اسلام آباد میں 66380 ، گلگت بلتستان میں 5103 ، پنجاب میں 250459 اور آزاد کشمیر میں 14687 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 348 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 269473 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2111 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 250459 ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More