یمنی ماڈل سہیلیوں سمیت اغوا

سماء نیوز  |  Apr 13, 2021

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا میں ایک کارروائی کے دوران ملک کی مشہور نوجوان ماڈل انتصار الحمادی کو اغوا کرنے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یمنی فن کارہ کی دوستوں اور سماجی کارکنوں‌ نے بتایا کہ مسلح حوثی عناصر نے وسطی صنعا میں شاہراہ حدہ پر راہ چلتے ہوئے الحمادی پرحملہ کیا اور اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے حوالے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں ہیں کہ آیا الحمادی کو کہاں رکھا گیا ہے اور اب وہ کس حال میں ہے۔

میں ‘نیوز یمن’ نامی ویب سائٹ کا حوالے دیتے ہوئے بتایا ہے کہ الحمادی کو اس کی ساتھیوں یسرا، ابتسام اور رابعہ جسے سارہ ساری بھی کہا جاتا کے ساتھ اغوا کیا گیا ہے۔

یمن فیمینسٹ فویز کے مطابق فیشن ماڈل انتصار الحمادی کو حوثیوں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے،الحمادی ایک فیشن ماڈل ہیں اور حوثی ملیشیا اس کے اس کام اور پیشے کو جرم قرار دیتے ہیں۔

انتصار حمادی سنہ 2001ء کو پیدا ہوئیں۔ اس کے والد یمنی اور والدہ ایتھوپیا سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ فیشن ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں کے لیے بھی ماڈلنگ کرتی ہیں۔ انتصار نے’سدالغریب’ فلم سیریز اور ‘غرابہ البن’ نامی فلموں میں‌بھی کم عمر اداکارہ کا کردار نبھایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More