دبئی کے صحرا میں دنیا کے سب سے بڑے پول کی خصوصیات کیا ہیں؟ جانیے

ہماری ویب  |  May 09, 2021

تفصیلات کے مطابق اگر ہم دیکھیں کہ دبئی نے پچھلے تقریباََ دس سے پندر سالوں میں جتنی ترقی کی ہے وہ کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ یہی وجہ کہ دنیا میں دبئی کو اسکی اونچی انچی عمارتوں کیلئے بھی جانا جا تا ہے۔

حا ل ہی میں دبئی نے ایک بلند و بالا ریزورٹ میں پول قائم کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔یہ پول ایڈریس بیچ ریزورٹ کے فلور نمبر ستتر پر کھولا گیا ہے۔ اس پول سے پورے دبئی کا حسین نظارا آپ دیکھ سکتے ہیں۔

اس عالیشان ریزورٹ کے مالک کے دنیا بھر میں کئی اور بھی پروجیکٹس ہیں لیکن اس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس ریزورٹ کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ریزورٹ میں دنیا کی ہر آسائش ہے جوکہ ایک سیاح کی خواہش ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ پول کا زکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی لمبائی تین سو یارہ فٹ اور چوڑائی چون فٹ ہو جوکہ تقریباََ اولمپکس گیمز میں استعمال ہونے والے پولز سے ڈبل ہے۔جبکہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس پول سے ہمیں ایفل ٹاور سے بھی بڑی بڑی دبئی کی عمارتیں نظر آسکیں گی۔

جن میں برج العرب، پلام جو میرا اور ورلڈ از لینڈ کا نام سر فہرست ہے۔ یہی وہ تمام خاصیت ہیں جن کے باعث اس پول کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اس پول میں آنے والوں کی تواضع ایشین کھانوں سے کی جائے گی اور یہ کھانے اس پول کے ساتھ واقع ایک ریسٹورنٹ "زیٹا سیونٹی سیون" کے ہوں گے۔

اس پول میں سوئمنگ کرنے والوں کیلئے بھی کچھ شرائط رکںف گئیں ہیں جیساکہ بچے اس میں نہیں آسکتے صرف و صرف اکیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ ہی اس پول میں سوئمنگ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More