رواں سال حج کی مشروط اجازت

ہم نیوز  |  May 09, 2021

سعودی عرب کی حکومت نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماہرین صحت صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کو یقینی بنانےکے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ حج کے آپریشنل پلان کی تفصیل بعد میں بتائی جائے گی۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب نے واضح کیا  تھا کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی۔

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز نے عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا تھا کہ ان تیاریوں کی بنیاد پر ان لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More