سندھ: سب سےبڑے کرونا ویکسینینشن سینٹر کا افتتاح

سماء نیوز  |  May 09, 2021

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سندھ کے سب سے بڑے کرونا ویکسینینشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 4 میں سندھ کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔

ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گا، جہاں ایک شفٹ میں 4ہزار سے زائد افراد کو  کرونا وائرس  ویکسین لگائی جاسکے گی۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ وفاقی حکومت جس قمیت پر کوویڈ-19 ویکسین خرید رہی ہے اس قیمت پر صوبوں کو بھی لےکر دی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More