پاکستان میں کورونا سے آج مزید 128 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  May 10, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 128 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18960 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 859853 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر، بلوچستان میں کورونا سے 1، 1 ،پنجاب میں کورونا سے 81 ، سندھ میں کورونا سے 16، اسلام آباد میں کورونا سے 3 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18960 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4742 ، بلوچستان میں 248 ، خیبرپختونخوا میں 3615 ، آزاد کشمیر میں 508 ،اسلام آباد میں 708 ، گلگت بلتستان میں 107، پنجاب میں 9032 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 81 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 9032 ہوگئی ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More