حکومت نےآئل ٹینکرزایسوسی ایشن کو مذاکرات کیلئےطلب کرلیا

سماء نیوز  |  Jun 25, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

حکومت نے آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کو مذاکرات کیلیے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ مذاکرات آج پیٹرولیم ڈویژن میں ہونگے جس کے بعد ہڑتال جاری رکھنے یا ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

 آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعرات سے ملک گیر ہڑتال کردی گئی تھی جس کے بعد پیٹرولیم کی ترسیل معطل ہونے سے ملک میں پیٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

ایسوسی ایشن کا موقف تھا کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے وقت مانگا تھا لیکن حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا اور اس لئے موجودہ حالات میں کاروبار کرنے سے قاصر ہیں۔

ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کرکے 2 فیصد کی جائے۔ انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی 1 فیصد کمی کی جائے۔یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آئل کمپنیوں کو15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے اورغیرقانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ اس کےعلاوہ بجٹ میں ٹرن اوور پر ٹیکس کی شرح بھی 3.5 فی صد تک بڑھانے سے کاروبار کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More