پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل

ہم نیوز  |  Jun 25, 2021

پاک انگلینڈ سیریز کو پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ اب انگلینڈ اور پاکستان سیریز کا اگلا میلہ سجنے کو ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا تھا۔ کابینہ نے  پی ٹی وی کے بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو رد کر دیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمنپیوں کے پاس ہیں۔ اس وجہ سے قبل ازیں فیصلہ کیا گیا تھا کہ  پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی۔ سرکاری ٹی وی نے پاک انگلینڈ سیریز دکھانے کے لیے بھارت سے معاہدے کا پروپوزل دیا تھا جسے کابینہ نے مسترد کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More