پاکستان کا قرض پروگرام معطل نہیں کیا،آئی ایم ایف

سماء نیوز  |  Jun 25, 2021

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جاری رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

آئی ایم ایف ڈائریکٹرکمیونیکیشن جیری رائس نے واشنگٹن میں ورچوئل پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قرض پروگرام معطل نہیں کیا گیا ہے اور پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کا قرض دینے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم قرض کے استحکام اور پائیدار ترقی کیلیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گیں تاہم پاکستانی معیشت کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلیے ٹیکس اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات لانا ہوگی۔

واضح رہے آئی ایم ایف کی جانب سے حالیہ بجٹ میں150 ارب روپے کے اضافی انکم ٹیکس لگانے اور بجلی 4 روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا تھا۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ چھٹے اور ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات رواں سال ستمبر میں ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More