سعودی حکومت کاحج کی آن لائن درخواستیں بند کرنے کااعلان

سماء نیوز  |  Jun 25, 2021

فوٹو: خلیج ٹائمز

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 5لاکھ 58ہزار 270 افراد نے حج کےلیے درخواستیں وزارت کے پورٹل پرجمع کرائی گئی ہیں۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے لیے رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا جمعہ 25 جون (آج) سے آغاز ہوگا۔

وزارت کے وزیر کے مطابق رواں سال آن لائن ایپ کےہمراہ 59 فیصد مرد حضرات جبکہ 41فیصد خواتین نے درخواستیں جمع کرائیں۔ ان میں تین فی صد درخواست گزاروں کی عمریں 20 سال سے کم ہیں، 26 فیصد 21 سے 30 سال کے درمیان عمر کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں،38 فیصد 31 سے 40 سال کی عمر کے ہیں۔

وزارتِ حج وعمرہ نے آن لائن ڈیٹا کی بنیاد پر بتایا ہے کہ 20 فیصد درخواست گزار 41 سے 50 سال کی عمر کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔11 فیصد 51سے 60 سال اور صرف دو فیصد 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے اسی ماہ کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظراس مرتبہ بھی صرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار شہریوں اور مکینوں کو حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

سعودی حکومت نے واضح کیا تھا کہ 18 سے 65 سال کی عمر تک مکمل ویکسین لگوانے والے افراد یا جنھوں نے آن لائن اندراج سے کم سے کم 14 روز پہلے ویکسین کا ایک انجیکشن لگوا لیا ہے یا جو افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں اور کووِیڈ-19 کاشکار ہونے کے بعد تندرست ہوچکے ہیں،انھیں حج کے لیے اپنے ناموں کے اندراج کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال حج سیزن کا آغاز جولائی کے وسط میں ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More