حج رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

بول نیوز  |  Jun 25, 2021

حج رجسٹریشن کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بکنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات ک مطابق  وزارت حج و عمرہ نے دوسرے مرحلےمیں 60000 خوش نصیب عازمین کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق منتخب شدہ افراد کو آج سے 29 ذو القعدۃ رات 10 بجے تک کے درمیان اپنا پیکج خریدنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں ، نامزد افراد کو الیکٹرانک ٹریک میں سے کسی ایک پیکج میں بکنگ کروانا ہو گی اور ادائیگی کے لئے 3 گھنٹے کی رعایتی مدت دی جائے گی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق مقررہ وقت میں پیکج نہ لینے والے افراد کا نام لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حج کے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ 58 ہزار 270 حج درخواستیں موصول ہوئیں تھی۔

--> Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More