پانچ منٹ سے زائد کی موبائل کال پر ٹیکس لاگو،شوکت ترین

سماء نیوز  |  Jun 25, 2021

فائل فوٹو

وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

    جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر سمیٹے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ کی کال پر 75 پیسے ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس کے علاوہ 1000سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے لیکن ٹیکس کی شرح میں کتنی کمی ہوئی ہے یہ اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ تھا، ماضی میں جو گروتھ دکھائی گئی وہ قرض لے کر ہوئی تھی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ دودھ، آٹے اور اس طرح کی دوسری مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے 10 فیصد اور پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 35 سے 20 فیصد تک کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ 2 سال میں آئی ٹی صنعت 8 ارب ڈالر کی برآمدات کرے گی، آئی ایم ایف کی جانب سے سخت شرائط رکھی گئی تھیں اور بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر عمرا ن خان نے آئی ایم ایف کی شرائط کو نہ مانتے ہوئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ عمران خان  کا ماننا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر ملک کے غریب طبقے پر پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More