کیا آپ ناشپاتی کے فوائد جانتے ہیں؟

بول نیوز  |  Jun 25, 2021

ناشپاتی اینٹی آکسیڈینٹس اور صحت بخش فائبر سے بھرپور پھل ہے, اس کا روزانہ کا استعمال جان لیوا بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

ایک ناشپاتی روزانہ کھائیں اور اپنی جلد کو نرم ملائم ، صحت مند اور چمک دار بنائیں۔

ناشپاتی آپ کے چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرتا ہے اور آپ کو اس کے استعمال کے بعد کسی بیوٹی کریم یا ماسک کی ضرورت نہیں، صرف زیادہ سے زیادہ ناشپاتی کھائیں ،یہ جھائیوں کے خلاف جنگ میں بھی مدد دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشپاتی میں بڑھتی ہوئی انسولین کے خلاف مزاحمت کی اہلیت پائی جاتی ہے، جو آپ کے جسم کو شکر اور انسولین کو خون میں جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔

ناشپاتی میں فائبر کی 20 فیصد مقدار پائی جاتی ہے جو آنتوں میں پائے جانے والے اچھے بیکٹریا کو غذا فراہم کرتے ہوئے آپ کی آنتوں کے اندرونی نظام کی صفائی بھی کرتے ہیں اس کے علاوہ دائمی قبض کے مریضوں کے لئے ناشپاتی ایک بہترین تیر بہدف نسخہ ہے کیوںکہ اس سے قبض کی شکایت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

--> Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More