چار جڑواں بچوں کی پیدائش... ایک سے زیادہ بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں؟ جانیں سائنس کے مطابق وہ پوشیدہ راز جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Aug 03, 2021

دبئی میں رہنے والے مصری جوڑے کی خوشی کا اس وقت ٹھکانہ نہیں رہا جب اللہ نے انھیں ایک ساتھ چار بچوں سے نواز دیا۔

بچوں کے نام کیا رکھے

اس جوڑے میں خاتون اور ان کے شوہر عمر کی پہلے سے تین بیٹیاں تھیں جن میں گیارہ سالہ حبیبہ، چھ سالہ فرح اور چار سال کی رحمہ تھیں اور اب چار بیٹوں کی پیدائش کے بعد وہ سات بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔ بیٹوں کے نام احمد، آدم، محمد اور مالک رکھے گئے ہیں۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ وہ تمام ڈاکٹرز اور عملے کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ان کی اہلیہ اور ان کی مدد کی اور خیال رکھا۔

ایک سے زیادہ بچے کیسے ہوتے ہیں؟

دودھ پلانے والے جانداروں (جن میں انسان بھی شامل ہیں) میں ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہونا معمول کی بات ہے۔ البتہ انسان باقی جانداروں کے مقابلے میں وزن اور لمبائی میں زیادہ ہوتا ہے اس لئے عام طور پر ایک وقت میں ایک ہی بچے کی پیدائش ممکن ہوپاتی ہے۔

ایک سے زیادہ بچے یا جڑواں بچوں کی پیدائش اس صورت میں ہوتی ہے جب عورت کا بیضہ تقسیم ہو کو دو یا زائد ایمبریوز بنا دیتا ہے۔ یہ ایمبریوز خلیات کا مجموعہ ہوتے ہیں اور والدہ کی بچہ دانی میں پرورش پاتے ہیں اور باقاعدہ بچے کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ البتہ بیضے کی تقسیم ہونے کی کوئی حتمی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More