گولڈ میڈل کی آخری امید ۔۔ ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی کے فائنل تک پہنچنے والے ارشد ندیم کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 04, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی قوم کی آخری امید ارشد ندیم ہیں جو کہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ ارشد ندیم پاکستانی ایتھلیٹس کے دستے میں سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

یاد رہے کہ انگریزی زبان میں نیزہ بازی کو انگریزی زبان میں جیولین تھرو کہتے ہیں۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے گروپ میچز میں پاکستان کے ارشد ندیم گروپ بی میں شامل تھے۔ ایونٹ میں شریک 32 ایتھلیٹس کو فائنل تک رسائی کیلئے پہلے 83.5کی تھرو درکار تھی، ارشد ندیم پہلی باری میں تو 78.5 کی تھرو کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 85.16 کی تھرو کرکے فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ ارشد ندیم کی اپنے کیرئیر کی تیسری بہترین تھرو تھی، وہ 85.16 کی تھرو کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر رہے جب کہ دونوں گروپس میں مجموعی طور پر یہ تیسری بہترین تھرو رہی۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔ ارشد ندیم ٹاپ تھری ایتھلیٹ کے طور پر ٹریک پر آئیں گے اور یقینی طور پر وہ پاکستان کیلئے میڈل کی ایک امید ہوں گے۔

ارشد ندیم کے گھر میں کون کون ہیں:

ارشد ندیم کے ایک بھائی ہیں جن کا نام وسیم ہے اور بھائی کی تاریخی کامیابی پر انکا کہنا ہے کہ خوشی کے مارے پاؤں زمین پر نہیں لگ رہے ہمارے تو اور ارشد ندیم 2 بچوں کے باپ ہیں اورانکی بیٹی رومیسہ اور بیٹے جازب ہیں جو ابھی چھوٹے ہیں لیکن والد کی کامیابی پر یہ بھی بہت خوش ہیں۔

والد ارشد ندیم کا اس کامیابی پر کیا کہنا ہے:

ارشد ندیم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب انکا بیٹا میڈل جیتے اور وطن کا نام سر بلند کرے۔ والد ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو بہت مشکلوں سے پالا ہے کیونکہ وہ ایک مستری ہیں ا ور اولمپکس کی تیاری کروانا میرے لیے آسان کام نہیں تھا لیکن اللہ کی مدد اور قوم کی عاؤں نے آج اس مقام پر لا کر کھڑا کر دیا ۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر انکے گھر کا ماحول:

ارشد ندیم کی اس کامیابی پر انکے گھر جشن کا سماں ہے ۔ صرف گھر والے ہی نہیں بلکہ تمام اہل محلہ انتہائی خوش ہیں اور انکے گھر مبارکباد دینے کیلئے جوک در جوک آرہے ہیں۔

ارشد ندیم کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا :

ارشد ندیم نے اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے اور اب پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کررہے ہیں۔ پاکستانی جیولین تھرور کی اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا ہر کوئی معترف دکھائی دے رہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More