پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سماء نیوز  |  Sep 16, 2021

فائل فوٹو

ذیل میں آج کی اہم کاروباری خبروں کا احوال دیا گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 600 روپے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہوکر 1803 ڈالر ہوگیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 55 پیسے اضافے سے 169.55 روپے ہوگئی ،جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل 26 اگست 2020ء کو ڈالر کی قیمت 168.43 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 70 پیسے کے اضافے سے 170.30 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا، جب کہ اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم عمران خان حکومت نے 5 روپے بڑھادیئے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 10 روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔

پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)2021 کا لائسنس یوفون کو جاری کردیا گیا۔ لائسنس پر پی ٹی ایم ایل (یوفون) کے دستخط کے سلسلے کی تقریب گزشتہ روز پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس کے لائسنس میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بہتر نیٹ ورک رول آؤٹ اور کوالٹی آف سروس کے معیارات شامل ہیں۔

لکی موٹرز کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی سب کامپیکٹ ایس یو وی کِیا اسٹونک کو اگلے ماہ کے آخر میں لانچ کرے گی لیکن کرنسی ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کمپنی گاڑی کی قیمت بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More