سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

بول نیوز  |  Sep 16, 2021

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 622 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 622 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1779 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/iN6blhzILJ pic.twitter.com/6VOKXo5uBk

— SBP (@StateBank_Pak) September 16, 2021

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.12 سے کم ہو کر 168.18 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 90 پیسے کمی سے 168 روپے 70 پیسے ہے۔

کرنسی ڈیلر ظفر پراچہ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کی وجہ سے دو دن سے ڈالر نیچے آرہا ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More