ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ

سماء نیوز  |  Sep 19, 2021

فوٹو: ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا جبکہ نان فائلر کو 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

سالانہ 3 لاکھ سے زائد کاروباری آمدن والے افراد یا ایسوسی ایشنز گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔ اسی طرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن والے تنخواہ دار افراد کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری جبکہ 5 سو مربع گز پراپرٹی یا فلیٹ مالکان کو بھی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔

 ہزار سی سی یا اس سے بڑی گاڑی کے مالکان بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے اہل ہیں۔ سالانہ 5 لاکھ سے زائد بجلی بل ادا کرنے والے صنعتی کاروباری صارفین کیلئے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More