اچانک قد چھوٹے ہونے لگے، ماہرین کی حیران کُن ریسرچ نے سب کو چونکا دیا

ہماری ویب  |  Sep 20, 2021

انسان کی خوبصورتی اس کے خدوخال اور جسمانی ساخت پر منحصر ہوتی ہے، کچھ لوگوں پر لمبا جبکہ کچھ لوگوں کا چھوٹا قد بھی بہت جچتا ہے مگر جب اچانک قد خوبخود چھوٹے ہونے لگیں تو یہ ایک حیران کُن بات ہے۔ بالکل ایسا ہی اب نیدرلینڈ کے شہریوں کے ساتھ معاملہ پیش آیا ہے۔

ماہرین نے حالیہ ریسرچ میں بتایا ہے کہ:

'' 2001میں پیدا ہونے والے لوگوں کا قد 1980میں پیدا ہونے والے لوگوں سے ایک سینٹی میٹر کم تھا، 1980میں نیدرلینڈ میں پیدا ہونے والے افراد دنیا کے سب سے زیادہ لمبے قد والے افراد تھے جن کا اوسط قد تقریباً 6 فٹ تھا۔ مگر اب 5 فٹ کے لوگ بھی کم ہی پائے جاتے ہیں۔''

ایسا کیوں ہوا؟

ماہرین اس حوالے سے مذید ریسرچ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: '' یہ جنیاتی طور پر تو ہوسکتا ہے البتہ پورے ملک میں لوگوں کے اوسط قد میں کمی آنا سمجھ سے بالاتر ہے جس پر مزید تحقیق کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے کوئی ممکنہ حل بھی بتایا جائے گا لیکن اس وقت تک شہریوں کو چاہیئے کہ وہ روزانہ کثرت کریں اور قد کو بڑھانے کی ورزشیں کرتے رہیں۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More