پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن نے گندم اجراء پالیسی مسترد کردی

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

اسلام آباد میں مزدور ٹرک سے گندم کی بوریاں اتار رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے محمکہ خوراک کی گندم اجراء پالیسی مسترد کرتے ہوئے حکومت سے نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب فلور ملز ايسوسی ايشن کے چيئرمين عاصم رضا کا کہنا تھا کہ پاپولیشن بیسڈ گندم کے اجراء کی پالیسی سے فلور ملز کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی گرائینڈنگ کے حوالے سے چارجز 200 روپے کم کر ديے گئے، پاپولیشن بیسڈ فارمولے سے گرائنڈنگ محض 15 سے 20منٹ تک محدود ہوجائے گی۔

عاصم رضا کے مطابق حکومت ايک ہزار874 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کرے تو آٹے کا 20کلو تھیلا 1100روپے تک ملے گا۔

چيئرمين پنجاب فلور ملز ايسوسی ايشن کا کہنا ہے کہ گندم 1950 روپے فی من فراہم کی گئی تو تھيلے کی قيمت 1147 تک ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے حکومت پنجاب نے پیر 20ستمبر سے سرکاری گندم کا اجراء شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فلور ملوز کو آبادی کے تناسب سے گندم کا کوٹہ دیا جائے گا۔ اس طرح یومیہ 17ہزار ٹن سرکاری گوداموں سے گندم جاری ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More