کروناوائرس:مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار246 ہوگئی

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 40 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

پیر کو این سی او سی  نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 167 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔ سندھ میں 12 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 11 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 246 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 348 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس وقت 5 ہزار 65 مریض 640 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ سرگودھا میں 56 فیصد،لاہور میں 64 فیصد،ملتان میں85 فیصد،بہاولپور میں45 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

سرگودھا میں 56 فیصد،ملتان میں 55 فیصد، بنوں  میں 54 فیصد اور صوابی میں 69 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More