پاکستان میں رواں برس پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

فائل فوٹو

آج سے ملک بھر میں پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان میں رواں برس پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پاکستان میں پولیو پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹرشہزادبیگ نے بتایا کہ 4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ قومی مہم کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار پولیو ورکرز 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن کریں گے۔ بچوں کو ہیضہ، خسرہ اور نمونیہ سے بچانے کیلئے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

کوارڈینیٹر انسدادِ پولیو پروگرام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مہم 17 ستمبر سے جاری ہے۔ پچھلے 7 مہینوں سے پاکستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اوروالدین کو چاہئے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مزید بتایا کہ والدین شکایات اور خدشات کے لئے 1166 پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ رواں سال کا واحد پولیو کیس 9 مہینے پہلے بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔ گزشتہ سال اتنے ہی عرصے کے دوران پاکستان میں 75 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ موجودہ سال ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی واضح کمی دیکھی گئی ہے اورشرح 55 فیصد سے کم ہو کر12 فیصد رہ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More