يوسف رضا گيلانی کاکيس سننےوالا لاہور ہائیکورٹ کا بینچ تحليل

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

فائل فوٹو

سابق وزيراعظم يوسف رضا گيلانی کا کيس سننے والا لاہور ہائیکورٹ کا بینچ تحليل ہوگيا۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے يوسف رضا گيلانی سے بطور وزیراعظم عہدہ کی تنخواہ اور مراعات واپس لینے کے کیس کی سماعت کی۔

فل بینچ کے ممبر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس سننے سے انکار کر دیا۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

درخواست گزار شمائل پراچہ کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نااہلی کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل برسٹر علی ظفر کے معاون وکیل پیش ہوئے۔

وکیل یوسف رضا گیلانی کے مطابق الیکشن کے 60 روز مکمل ہو چکے ہیں اور مقررہ وقت کے بعد الیکشن کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب اور رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے نااہلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More