آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیس کا اعلان آج کیا جائے گا

بول نیوز  |  Sep 20, 2021

آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیس کا اعلان آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیس کا اعلان آج کیا جائے گا جبکہ مانیٹری پالیسی  کمیٹی اجلاس میں پالیسی کا اعلان کریں گی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافہ یا کمی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت شرح سود 7فیصد پر ہے جبکہ مجموعی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک شرح سود میں 25بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے ماہرین توقع کررہے ہیں کہ سٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں 0.5 سے ایک فیصد تک کا اضافہ کرسکتا ہے، اس حوالے سے دنیا نیوز نے ایک سروے بھی کیا جس میں 23 ماہر معاشیات اور مالیاتی اداروں کے مختلف افراد سے رابطہ کیا کیا، 13 ماہرین شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کررہے ہیں جبکہ 9 ماہرین کے مطابق شرح سود 1 فیصد بڑھ سکتا ہے، صرف ایک معاشی تجزیہ کار کے مطابق شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں۔

اس وقت مرکزی بینک کا شرح سود ساڑے 7 فیصد ہے اور جنوری سے اب تک 1.25 فیصد شرح سود میں اضافہ ہوا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More